لیڈی ولنگٹن کے بعد ایک اور سرکاری ہسپتال کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی

Mar 28, 2026 | 19:19:PM
 لیڈی ولنگٹن کے بعد ایک اور سرکاری ہسپتال کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) لیڈی ولنگٹن ہسپتال کی ویڈیو وائرل ہونے کےبعد ایک اور  سرکاری ٹیچنگ ہسپتال کے آپریشن تھیٹر کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے، ویڈیو میں  خاتون مریضہ کو لوکل انستھزیا دیا جارہا ہے ۔ 

ویڈیو میں خاتون مریضہ کی پرائیویسی تک کا خیال نہیں رکھا گیا ہے، خاتون مریضہ کی قابل اعتراض حالت میں ویڈیو بنائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل لیڈی ولنگٹن ہسپتال کے گائنی آپریشن تھیٹر کی ویڈیو وائرل ہونے کے معاملے میں ایم ایس لیڈی ولنگڈن ہسپتال ڈاکٹر فرح انعام کو معطل کر دیا گیا  ہے۔

فرائض میں سنگین غفلت پر  ہیڈ آف گائنی ڈیپارٹمنٹ پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ حسین کو عہدے سے فارغ کیا گیا ہے، ایس ایم کے ساتھ پانچ پی جی آرز جبکہ دو چارج نرسز کو معطل کر کے ہیڈکوارٹرز رپورٹ کرنے کا بھی حکم دے دیا گیا ہے۔

لیڈی ولنگڈن ہسپتال کی چارج نرس  اقرا زاہد، چارج نرس  فوزیہ رشید ،باورچی حسیب الرؤف کو پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے معطلی کے بعد فرائض سے سبکدوش کر دیا گیا۔

وومن میڈیکل افسر  ڈاکٹر اقرا حفیظ کی خدمات کو محکمہ صحت و آبادی کو واپس کر دیا گیا ہے، ڈاکٹر آمنہ رشید کی پوسٹ گریجوایٹ ٹریننگ معطل کر دی گئی ہے  جبکہ انہیں محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ  کو رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :پیپلز پارٹی راولپنڈی ڈویژن کے صدر کے والد انتقال کر گئے