عبدالعلیم خان کی تاجکستان کے سفیر   شریف زادہ یوسف توئیر سے ملاقات

Mar 28, 2026 | 18:59:PM
عبدالعلیم خان کی تاجکستان کے سفیر   شریف زادہ یوسف توئیر سے ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف)  وفاقی وزیرمواصلات عبدالعلیم خان  نے  تاجکستان کے سفیر شریف زادہ یوسف توئیر سے ملاقات کی اور   پاک، تاجک تجارتی امور میں اضافے اور تعاون کے فروغ پر بات چیت  کی۔

عبدالعلیم خان آج اسلام آباد میں تاجکستان کے سفارت خانے گئے جہاں انہوں نے تاجک سفیر   شریف زادہ یوسف توئیر سے ملاقات کی۔  

عبدالعلیم خان نے کہا پاکستان اور تاجکستان کے مابین گہرے دوستانہ اور برادرتعلقات موجود ہیں۔ دونوں ممالک مذہب کے مضبوط بندھن سے جڑے ہوئے ہیں۔پاکستان میں تاجکستان کے سفیر شریف زادہ یوسف توئیر کی خدمات لائق تحسین ہیں۔ تاجکستان سے دو طرفہ تجارتی تعلقات کے فروغ کے خواہاں ہیں۔پاکستان اور تاجکستان کو نزدیک لانے میں سفیر موصوف شریف زادہ کا کلیدی کردار ہے۔ 

وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا اپنے دورہ تاجکستان کا تذکرہ بھی کیا اور دو طرفہ امور پر بات چیت  کی۔

تاجکستان کے سفیر شریف زادہ یوسف توئیر نے کہا کہ  پاکستان کے ٹریڈ کوریڈورز سے زیادہ سے زیادہ مستفید ہونا چاہتے ہیں۔پاکستان کے خطے میں ذمہ دارانہ اور سنجیدہ کردار کو سراہتے ہیں۔وسط ایشیائی ریاستوں کے مابین تجارتی راہداریاں اہمیت کے حامل ہیں۔

ملاقات میں موجودہ عالمی صورتحال اور جنوبی ایشیا میں پائی جانے والی کشیدگی پر تبادلہ خیال  کیا گیا۔

وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کی آمد پر تاجکستان کے سفارتخانے میں ملی نغموں کی دھنیں بجائی گئیں۔