برج خلیفہ پر آسمانی بجلی گرنے کی ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)دبئی کے آسمان پر قدرت کا خوفناک مگر سحر انگیز نظارہ اُس وقت دیکھنے کو ملا جب برج خلیفہ کی چوٹی پر آسمانی بجلی کڑکی اور اس کے مناظر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئے۔
سوشل میڈیا پر جمعہ کی رات کی ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے، جس میں شدید بارش اور طوفان کے دوران بجلی کو برج خلیفہ کی چوٹی پر گرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
بادلوں سے گھرے تاریک آسمان کے نیچے دنیا کی بلند ترین عمارت ایسے دکھائی دی جیسے قدرتی طاقت کا مقابلہ کر رہی ہو۔
Wow ..#Dubai pic.twitter.com/aQAoB5FGnO
— أحمد خليفة (@_A_khalifa) March 26, 2026
ویڈیو میں بجلی کی چمک واضح طور پر نظر آتی ہے، جسے دیکھ کر صارفین حیران رہ گئے اور انٹرنیٹ پر ایک نئی بحث بھی شروع ہو گئی۔
تاہم خوش قسمتی سے اس واقعے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
مزید پڑھیں:یو اے ای میں بارشوں کا نیا الرٹ جاری
ماہرین کے مطابق برج خلیفہ پر بجلی گرنا غیر معمولی نہیں بلکہ اس کی غیر معمولی بلندی کا نتیجہ ہے۔
سائنسی طور پر بلند عمارتیں بجلی کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہیں کیونکہ وہ بادلوں کے برقی چارج کے قریب ہوتی ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اتنی شدید بجلی گرنے کے باوجود عمارت مکمل طور پر محفوظ رہتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ برج خلیفہ کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کیا گیا ہے، جس میں ایک طاقتور لائٹننگ راڈ شامل ہے جو بجلی کو اپنی طرف کھینچ کر محفوظ طریقے سے زمین میں منتقل کر دیتا ہے۔