یو اے ای میں بارشوں کا نیا الرٹ جاری

Mar 28, 2026 | 09:47:AM
یو اے ای میں بارشوں کا نیا الرٹ جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)متحدہ عرب امارات میں  بارشوں کا نیا الرٹ، ابوظہبی اور دبئی میں ہنگامی ٹیمیں تیار کر لی گئی ہیں۔

 گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران شدید بارشوں، گرج چمک اور تیز ہواؤں کے بعد اب موسم میں ایک بڑی تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے جس کے تحت درجہ حرارت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے کی صبح  شدید نمی اور بادلوں کا راج رہا جبکہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب ہونے والی بارش کے بعد اب ہفتے کے وسط سے بارشوں کا ایک نیا اور طویل سلسلہ شروع ہونے والا ہے۔

یہ غیر یقینی موسمی صورتِ حال اپریل کے ابتدائی ایام تک جاری رہنے کا امکان ہے جس کے پیش نظر حکام نے حفاظتی الرٹ جاری کر دیے ہیں۔

اگلے چند روز کی مزید صورتِ حال پر نظر ڈالیں تو اتوار اور پیر کے روز آسمان پر جزوی بادل چھائے رہنے اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے، جبکہ منگل سے بادلوں کی آمد میں اضافہ ہوگا ۔

مزید پڑھیں:مختلف شہروں میں تیز بارش اور ژالہ باری ،محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کر دی

جس کے نتیجے میں ملک کے مختلف حصوں میں ہلکی سے درمیانی بارش ہو سکتی ہے۔ بدھ کے روز بارش کی شدت میں اضافے کی توقع ہے۔

 خاص طور پر شمالی اور مشرقی علاقوں میں موسلا دھار بارش اور تیز ہوائیں چلنے کا خدشہ ہے جس سے سمندری حالات بھی کافی خراب ہو سکتے ہیں۔

عرب خلیج میں لہریں بلند ہونے کے باعث ماہی گیروں اور ساحل پر جانے والوں کو خاص طور پر محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے کی جانے والی تیاریوں کے حوالے سے ابوظہبی پولیس نے حالیہ خراب موسم کے دوران ایک لاکھ سترہ ہزار سے زائد رپورٹس پر فوری کارروائی کی ہے۔

مختلف شاہراہوں پر اسپیڈ لمٹ کو کم کر کے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کر دیا گیا ہے۔