روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے دائرہ کار کو وسعت دینے کا فیصلہ

Mar 28, 2026 | 09:50:AM
 روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے دائرہ کار کو وسعت دینے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر حکومت نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے دائرہ کار کو وسعت دینے کا فیصلہ کرلیا۔
وزیر اعظم آفس سے جاری اعلامیےکے مطابق نئے دائرہ کار میں غیر ملکی شہریوں، کمپنیوں اور ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کو روشن ڈیجیٹل اور حکومتی سکیورٹیز سمیت نئےپاکستان سرٹیفکیٹس میں سرمایہ کاری کی اجازت ہوگی۔ 

یہ بھی پڑھیں:مختلف شہروں میں تیز بارش اور ژالہ باری ،محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کر دی

وفاقی وزیر خزانہ کاکہناہے کہ دنیا بھر کے سرمایہ کار پاکستان میں موجود مواقع سے فائدہ اٹھائیں اور ملک کے معاشی مستقبل کا حصہ بنیں۔