اے این ایف کی 12 کارروائیاں، 20 کلو سے زائد منشیات برآمد، 7 ملزمان گرفتار

Mar 28, 2024 | 11:00:AM
 اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف ملک کے مختلف علاقوں میں کاروائیوں کا سلسلہ جاری، 12 کارروائیوں میں 20 کلو سے زائد منشیات برآمد کرتے ہوئے 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشاد قریشی) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف ملک کے مختلف علاقوں میں کاروائیوں کا سلسلہ جاری، 12 کارروائیوں میں 20 کلو سے زائد منشیات برآمد کرتے ہوئے 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ذرائع کے مطابق راولپنڈی کوریئر آفس میں بیرون اور اندرون ملک جانے اور آنے والے 6 پارسلز سے 755 گرام ویڈ برآمد کی گئی۔ کراچی ائیرپورٹ پر ڈھاکہ جانے والے بنگلادیشی باشندے سے 740 زینیکس گولیاں برآمد کی گئی، کوئٹہ کے دو مختلف علاقوں میں تین ملزمان سے 12 کلو آئس برآمد کی گئی۔

مزید پڑھیں:  9 مئی واقعات میں ضمانت پر رہائی پانیوالے 8 ملزمان دوبارہ گرفتار

جامشورو حیدرآباد میں ملزم سے 4.5 کلو افیون برآمد، سخی سرور روڈ ڈیرہ غازی خان میں ملزم سے 2 کلو آئس برآمد، فیصل آباد میں ملزم سے 1.2 کلو چرس برآمد کی گئی ہے۔

گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہے۔