علی ساہی نے عطا تارڑ سے گھر آ کر معافی مانگنے کا مطالبہ کر دیا، حیران کن وجہ سامنے آ گئی 

Mar 28, 2023 | 23:55:PM
علی ساہی نے عطا تارڑ سے گھر آ کر معافی مانگنے کا مطالبہ کر دیا، حیران کن وجہ سامنے آ گئی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر اور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے داماد علی ساہی نے وفاقی وزیر عطاتارڑ سے گھر آ کر معافی مانگنے کا مطالبہ کر دیا ہے ۔ 
تفصیلات کے مطابق منصور علی خان کی پوڈ کاسٹ میں انٹرویو کے دوران علی ساہی نے کہا کہ مجھ پر الزام لگایا جاتا ہے کہ مجھے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )نے میرے سسر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی وجہ سے وزارت دی  ،میں اس الزام کو مسترد کرتا ہوں، علی ساہی نے ساتھ ہی کہا کہ چھوٹے تارڑ(عطا تارڑ) نے مجھ پر الزام  عائد کیا تھا اور چیلنج کیا تھا کہ اگر میں قسم کھا کر کہہ دوں کہ یہ وزارت مجھے میرے سسر کی وجہ سے نہیں ملی تو وہ میرے گھر آ کر معافی مانگیں گے ۔ 
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ میں قسم کھا کر کہتا ہوں کہ مجھے چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان نے میرے سسر کی وجہ سے وزارت نہیں دی تھی اور اس بات کا جواب عمران خان نے خود مجھے دیا اس لیے آج میں آن ایئر عطا تارڑ سے مطالبہ کرتا ہوں کہ اپنی بات پر قائم رہتے ہوئے یہ میرے گھر آئے اور مجھے سے معافی مانگے لیکن شرط یہ ہے کہ معافی اسی طرح مانگیں گے جیسے ان کے دادا نواز شریف سے معافی مانگا کرتے تھے ۔