اندھیر نگری چوپٹ راج، شکار پور میں ایمبولینس کو ہی لوٹ لیا گیا

Mar 28, 2023 | 17:59:PM
اندھیر نگری چوپٹ راج، شکار پور میں ایمبولینس کو ہی لوٹ لیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )شکارپور خانپور انڈس ہائی وے فیضو لاڑو کے مقام پر ڈاکووں نےایمبولینس کو ہی لوٹ لیا۔

تفصیلات کےمطابق شکارپور میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا ہے جہاں نامعلوم مسلح ملزمان نے نعش لے کر جانے والی ایمبولینس کو  ہی لوٹا ہے ، ایمبولینس ڈرائیور اور نعش لے جانے والے شخص سے نقدی لوٹ لی ۔ 

پولیس کے مطابق ایمبولینس شکارپور سے نعش کندکوٹ لیکر جارہی تھی، مریض کے ساتھ ایک شخص سے 20 ہزار نقدی اور موبائل فون بھی چھین  لیا گیا ۔