سینئر اداکار جاوید شیخ کے انتقال کی خبروں کی حقیقت سامنے آگئی

Mar 28, 2023 | 00:24:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی)سینئر اداکار جاوید شیخ کے انتقال کے حوالے سے سوشل میڈیا پر وائرل خبروں کی حقیقت سامنے آگئی۔
ویڈیو بیان میں سینئر اداکار جاوید شیخ کا کہنا ہے کہ عزت ،ذلت ،شہرت ،دولت ،زندگی ،موت اوررزق سب اللہ کے ہاتھ میں ہے ،کسی کے سوچنے سے کچھ بھی نہیں ہو گا ۔
سینئر اداکار کاکہناتھا کہ یہ بابرکت مہینہ ہے اس میں دوسروں کیلئے اچھا سوچیں،اچھا کریں، اللہ آپ کو اس کا اجر دے گا، جاوید شیخ نے کہاکہ اس مہینے میں جتنی نیکیاں کما سکتے ہیں، وہ کمائیں،فضولیات میں مت پڑیں،اللہ سب کا حامی و ناصر ہو۔

یہ بھی پڑھیں: آپ جناب سرکار پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر امبر شہزادہ انتقال کر گئے