متحدہ اپوزیشن کے وفد کی ایم کیو ایم قیادت سے ملاقات 

Mar 28, 2022 | 23:44:PM
مراد، علی شاہ، امین، الحق
کیپشن: مراد علی شاہ اور امین الحق (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) حکومتی وفد کی ایم کیو ایم کے رہنماؤں سے ملاقات کے بعد متحدہ اپوزیشن کا وفد بھی متحدہ کے قیادت سے ملاقات کیلئے پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنماؤں سے پارلیمنٹ لاجز میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی قیادت میں حکومتی وفد میں اسد عمر، علی زیدی اور پرویز خٹک نے ملاقات کی۔جس کے بعد پی ڈی ایم کے وفد نے وزیراعلیٰ سندھ  مراد علی شاہ کی قیادت میں ایم کیو ایم کے رہنماؤں سے ملاقات شروع کر دی ہے، پی ڈی ایم کے وفد میں مرتضیٰ وہاب اور سردار ایاز صادق، خواجہ آصف اور اختر مینگل شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ نے بڑی مشکل حل کردی، صارفین کیلئے زبرست سہولت پر کام شروع