بھارتی گانے پر مومل شیخ اور شہروز سبزواری کے ڈانس کی ویڈیو منظر عام پر

Mar 28, 2022 | 21:49:PM
مومل شیخ ، شہروز، سبزواری ، ڈانس
کیپشن: مومل شیخ اور شہروز سبزواری کا ڈانس (ویڈیو پکچر)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کے سنیئر اداکار جاوید شیخ کی بیٹی اداکارہ مومل شیخ اور شہروز سبزواری کی بھارتی گانے پر ڈانس کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کی جانی مانی شخصیت اداکار جاوید جاوید شیخ کی بیٹی اداکارہ مومل شیخ نے متعدد سپرہٹ ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھاتے بہترین اداکاری کا ایوارڈ حاصل کیا، اداکارہ کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی جس میں ان کو شہروز سبزواری کے ساتھ رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

 ویڈیو میں دونوں اداکار  بھارتی گانے پر ڈانس کرتے ہوئے دکھا ئی دیئے ۔اس ویڈیو پر مختلف تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے جبکہ سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر خوب وائرل ہورہی ہے۔ دونوں کی ڈانس ویڈیو ایک شادی کی تقریب کی ہے جہاں اداکار شہروز سبزوری اور اداکارہ مومل شیخ کی پوری فیملی موجود تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف کا عمران خان کا ساتھ دینے کا اعلان