فلم ’’کوڈا ‘‘نے بہترین فلم کا آسکر ایوارڈ اپنے نام کر لیا 

Mar 28, 2022 | 12:05:PM
فلم ’’کوڈا ‘‘نے بہترین فلم کا آسکر ایوارڈ اپنے نام کر لیا 
کیپشن: آسکر ایوارڈ فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) آسکر ایوارڈز کی 94ویں رنگا رنگ تقریب کا انعقاد ہوا۔ دنیا بھر سے فلم انڈسٹریز کے  ستاروں نے تقریب میں شرکت کی۔

 تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد برطانوی اداکار رض احمد نے شاٹ لائیو ایکشن فلم “دی لانگ گڈ بائی” کا پہلا آسکر جیت لیا۔ 94ویں آسکر ایوارڈ میں بہترین اداکار کا ایوارڈ  فلم ”کنگ رچرڈ” پر ول سمتھ کے نام رہا، جبکہ جیسکا چیسٹین نے ‘دی آئیز آف ٹمی فائے’ کے لیے بہترین اداکارہ کا آسکر جیتا۔

  دنیا کے سب سے بڑے فلمی میلے میں پیانسٹ کی زندگی پر بنی فلم سب کو بھا گئی، فلم کوڈا نے بہترین فلم کا آسکر ایوارڈ اپنے نام کر لیا .آسکر ایوارڈز میں ٹرائے کوٹسور بہترین معاون اداکار قرار پائے، قوت سماعت سے محروم ٹرائے کوٹسور کو فلم کوڈا میں اداکاری پر دیا گیا۔

جاپانی ڈرائیو مائی کار کو بہترین بین الاقوامی فلم کا آسکر ایوارڈ مل گیا، ارینا ڈیبوس کو فلم ویسٹ سائیڈ سٹوری میں بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ مل گیا۔فلم کوریلا کو بہترین کاسٹیوم ڈیزائنر کا آسکر ایورڈ، جبکہ دی لانگ گڈ بائے نے لائیو ایکشن شارٹ فلم کا آسکر ایوارڈ جیت لیا۔ بہترین اینیمیٹڈ فیچر فلم کا آسکر ایوارڈ این کانٹو نے حاصل کیا، اور کوئین آف باسکٹ بال کو بہترین کو بہترین ڈاکومنٹری فلم کا ایوارڈ دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:طلبا کے لئے اہم خبر۔نہم اور دہم کے امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری

امریکی پاپ گلوکارہ بلی آئلش نے “نو ٹائم ٹو ڈائی” پر بہترین اوریجنل گانے کا آسکر اپنے نام کیا۔

 واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی رض احمد کو فلم ساؤنڈ آف میٹل میں بہترین اداکاری پر نامزد کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:آسکر ایوارڈ۔ اداکار ول اسمتھ نےکرس راک کو تھپڑ رسید کردیا