طلبا کے لئے اہم خبر۔نہم اور دہم کے امتحانات  کی ڈیٹ شیٹ جاری

Mar 28, 2022 | 11:07:AM
نہم اور دہم کے امتحانات  کی ڈیٹ شیٹ جاری
کیپشن: امتحانات فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈزکیلئے نہم اور دہم کے امتحانات کیلئے ڈیٹ شیٹ جاری کردی  گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  تعلیمی بورڈ کے مطابق میٹرک کا پہلا پیپر 10 مئی کو ہوگا۔پہلا پیپر سوکس اور عربی کا لیا جائے گا۔اس کے علاوہ 11 مئی کو انگریزی،12 کوہوم اکنامکس اور 14 کو حساب کا پیپر لیا جائے گاجبکہ 16 مئی کو کیمسٹری، 17 کو پنجابی اور18 کو بیالوجی،کمپیوٹر سائنس کا پیپر ہوگا۔19 اسلامیات ،20 کو اکنامکس اور 21 کو فزکس کا پیپر ہوگا۔

میٹرک کا آخری پیپر25 مئی کو معاشرتی علوم کا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:موسم کے حوالے سے اہم خبر

 نہم کے امتحانات کا آغاز 26 مئی سے ہوگا ،پہلا پیپر سوکس کا لیا جائے گا جبکہ نہم کا آخری پیپر 10 جون کو لیا جائے گا، آخری پیپر معاشرتی علوم کا ہوگا۔

پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نے میٹرک کے بچوں کیلئے حتمی ڈیٹ شیٹ جاری کردی۔
یہ بھی پڑھیں:گاڑیوں کی قیمتوں سے متعلق اہم خبر