آسکر ایوارڈ۔ اداکار ول اسمتھ نےکرس راک کو تھپڑ رسید کردیا

Mar 28, 2022 | 11:39:AM
آسکر ایوارڈ۔ اداکار ول اسمتھ نےکرس راک کو تھپڑ رسید کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) آسکر 2022 کی تقریب میں اداکار ول اسمتھ نے بیوی کو مذاق کرنے پراداکار کرس راک کو تھپڑ دے مارا۔

تفصیلات کے مطابق آسکر کی تقریب کےدوران اداکار کرس راک ایوارڈ دینےاسٹیج پرآئے جس دوران  بات کرتے ہوئے انہوں نے ول اسمتھ کی بیوی کا مذاق اڑایا۔کرس راک نے ول اسمتھ کی بیوی جاڈا پنکٹ اسمتھ کے سر کے بال جھڑجانے پرمذاق کیا جس پر ول اسمتھ طیش میں آگئے۔

یہ بھی پڑھیں:طلبا کے لئے اہم خبر۔نہم اور دہم کے امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری

اداکارکرس کے مذاق پر اسمتھ اسٹیج پر آئے اورکرس راک کو منہ پر زور دارتھپڑ مار کر چلتے بنے جب کہ تھپڑ کھا کر کرس راک مسلسل جگت بازی میں لگے رہے لیکن اسمتھ اپنی نشست پر بیٹھ کر انہیں برا بھلا کہتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں:موسم کے حوالے سے اہم خبر