فیلڈ مارشل کا کور ہیڈکوارٹر پشاور کا دورہ،انسداد دہشت گردی آپریشنز پر بریفنگ دی گئی

Jun 28, 2025 | 21:08:PM
فیلڈ مارشل کا کور ہیڈکوارٹر پشاور کا دورہ،انسداد دہشت گردی آپریشنز پر بریفنگ دی گئی
کیپشن: آرمی چیف سی ایم ایچ بنوں میں زخمیوں کی عیادت کرتے ہوئے
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کور ہیڈکوارٹر پشاور کا دورہ کیا جہاں  ان کو سیکیورٹی صورتحال اور انسداد دہشت گردی آپریشنز پر بریفنگ دی گئی۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق پشاور آمد پر کور کمانڈر پشاور نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے  بنوں گیریژن کے شہداء کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔

آرمی چیف نے سی ایم ایچ بنوں میں زخمیوں کی عیادت بھی کی،آرمی چیف نے سیکیورٹی فورسز کے عزم، بہادری اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے  بھارت کی سرپرستی میں فتنہ الخوارج کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی جرأت کو سراہا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیرنے کہا کہ قوم دہشتگردی کے خاتمے کے لیے متحد ہے،دہشت گردوں، سہولت کاروں اور مددگاروں کو ہر قیمت پر انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا،دہشتگردی کے اصل چہرے کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا جائے گا۔ 

ان کا کہنا تھا کہ کسی بے گناہ پاکستانی کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، پاکستان کی داخلی سلامتی کو کمزور کرنے کی ہر کوشش کا فوری اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ 

 آرمی چیف نے خیبرپختونخوا پولیس سمیت سول اداروں کی صلاحیت بڑھانے پر زور دیا جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مضبوطی کے لیے آرمی کی مکمل معاونت کا اعادہ کیا۔ 

یہ بھی پڑھیں:  سیکیورٹی فورسز پر بزدلانہ حملہ؛مادر وطن کے 13 سپوت شہید، 3 شہری شدید زخمی