سیکیورٹی فورسز پر بزدلانہ حملہ؛مادر وطن کے 13 سپوت شہید، 3 شہری شدید زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور ) خیبر پختونخوا کے علاقے شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز پر بزدلانہ حملہ کیا گیا جس میں مادر وطن کے 13 سپوت شہید ہوئے جبکہ 2 بچوں اور ایک خاتون سمیت 3 شہری شدید زخمی ہوئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کےمطابق بھارت نے اپنے ایجنٹ "فتنہ الخوارج" کے ذریعے حملہ کروایا جس میں شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں فورسز کے قافلے کو خودکش حملے کا نشانہ بنایا گیا،پہلی گاڑی نے حملہ آور کو روکا،ایک بارود بھری گاڑی قافلے سے ٹکرا دی گئی۔
سانحے میں مادر وطن کے 13 سپوت شہید، 2 بچے اور ایک خاتون سمیت 3 شہری شدید زخمی ہوئے ،شہداء میں صوبیدار زاہد اقبال، حوالدار سہراب خان، میاں یوسف، نائیک خطاب شاہ شامل ہیں ، سپاہی روحیل، رمضان، نواب، زبیر احمد، سخی، ہاشم عباسی، مدثر اعجاز، منظر علی بھی شہداء میں شامل ہیں،اس دوران جوابی کارروائی میں 14 خوارج جہنم واصل کئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اعلاقے میں کلئیرنس آپریشن جاری ہے،پاکستانی سیکیورٹی فورسز بھارتی سرپرستی میں دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔
آئی ایس پی آر نے مزید کہا ہے کہ شہداء اور زخمی شہریوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط بناتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں ؛ان لینڈ ریونیو سروس اور پاکستان کسٹمز سروس کے7 افسران کو گریڈ 21 سے 22 میں ترقی