ان لینڈ ریونیو سروس اور پاکستان کسٹمز سروس کے7 افسران کو گریڈ 21 سے 22 میں ترقی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(بابر شہزاد تُرک) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیرصدارت ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ نے ان لینڈ ریونیو سروس اور پاکستان کسٹمز سروس کے مجموعی طور پر 7 افسران کو گریڈ 21 سے 22 میں ترقی دینے کی منظوری دے دی۔
24 نیوز کو موصول دستاویز کے مطابق پاکستان کسٹمز سروس کے 2 افسران کو گریڈ 22 میں ترقی دینے کی منظوری دی گئی ہے،پاکستان کسٹمز سروس کے واجد علی اور رباب سکندر کو گریڈ 22 میں ترقی دی گئی ہے۔
مزید برآں ان لینڈ ریونیو سروس کے 5 افسران کو گریڈ 22 میں ترقی دینے کی منظوری دی گئی ہے، ان لینڈ ریونیو سروس کے ڈاکٹر حامد عتیق سرور، شاہد اقبال بلوچ، سعدیہ صدف گیلانی، محمد اقبال اور تہمینہ عامر کو گریڈ 22 میں ترقی دینے کج منظوری دی گئی ہے۔
یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے آرڈرز کی وجہ سے ان افسران کی ترقیوں کا معاملہ گزشتہ ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کے اجلاس میں زیرِ غور نہیں لایا گیا تھا اور یہ ترقیاں تعطل کا شکار تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: دبئی کے ولی عہد نے ریسٹورینٹ میں موجود تمام افراد کا بل ادا کرکے سب کو حیران کردیا