دریائے سوات پر تجاوزات کے فوری خاتمے اور ہوٹلز کو رجسٹرڈ کرنے کا فیصلہ

Jun 28, 2025 | 16:59:PM
دریائے سوات پر تجاوزات کے فوری خاتمے اور ہوٹلز کو رجسٹرڈ کرنے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)خیبرپختونخواحکومت نے دریائے سوات کے کنارے تجاوزات کے خلاف بھرپور کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعلیٰ کے پی کی ہدایات پر سوات میں چیف سیکرٹری کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزرا، ترجمان وزیراعلیٰ کے پی، ایم پی ایز اور اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں جائے حادثے پرپولیس کی غیر موجودگی پر ایس پی سے وضاحت طلب کی گئی اور ساتھ ہی  ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا،ذرائع کے مطابق سیلابی صورتحال میں لائف جیکٹس اور رسیوں کی ترسیل کے لیے ڈرونز خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، دریائے سوات سمیت مختلف مقامات پر تجاوزات کوبلا تفریق ختم کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:شدید بارشوں کے باعث کراچی سے ٹرینوں کی روانگی تاخیرکاشکار

دریا کنارے قانونی وغیر قانونی مٹی نکالنےکی سرگرمیاں فوری بند کرنے اور بغیر اجازت تعمیر شدہ ہوٹلز کو فوری ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ترجمان وزیراعلیٰ نے کہاہے کہ  دریائے سوات کےکنارے تجاوزات کے خلاف بھرپور کارروائی کا فیصلہ کیاگیا ہے جس کے تحت ضلعی انتظامیہ کو دریا کے اطراف غیر قانونی تعمیرات فوری گرانے کی ہدایت کردی گئی ہیں،تمام ہوٹلز کو مستقل بنیادوں پر رجسٹرڈ کرنےکا فیصلہ کیاگیا ہے۔