شدید بارشوں کے باعث کراچی سے ٹرینوں کی روانگی تاخیرکاشکار

Jun 28, 2025 | 16:49:PM
شدید بارشوں کے باعث کراچی سے ٹرینوں کی روانگی تاخیرکاشکار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ملک بھر میں شدید بارشوں کے باعث کراچی سے مختلف شہروں کیلئے ٹرینوں کی روانگی کئی گھنٹے کاشکارہوگئی۔

ملک بھر میں پری مون سون بارشوں کے باعث ملک بھر میں ٹرین شیڈول شدید متاثر ہوگیا، کراچی سے ٹرینوں کی آمد و رفت 7 گھنٹے تک تاخیر کا شکارہے ۔

ریلوے حکام کے مطابق پاکستان ایکسپریس ساڑھے 4 گھنٹے تاخیر سے شام ساڑھے 6 بجے روانہ ہوگی، علامہ اقبال ایکسپریس 3 گھنٹے 45 منٹس تاخیر سے 7 بج کر 15 منٹ پر روانہ ہوگی، پاک بزنس ایکسپریس ساڑھے 4 گھنٹے تاخیر سے رات 8:30 بجے روانہ ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:بلاول بھٹو کا سندھ طاس معاہدے پر عالمی ثالثی عدالت کے فیصلے کا خیر مقدم

رپورٹ کے مطابق کراچی سے ملت ایکسپریس 7 گھنٹے تاخیر کے بعد رات 12:00 بجے، تیزگام ایکسپریس ڈھائی گھنٹے تاخیر سے رات 8:00 بجے اور زکریا ایکسپریس 4 گھنٹے تاخیر سے رات 10:15 بجے روانہ ہوگی جبکہ فرید ایکسپریس 2 گھنٹے تاخیر کے بعد رات 9:30 پر کراچی سے روانہ ہوگی۔