گاڑی،جائیداد  خریدنے کیلئے ایف بی آر سے اہلیت  سرٹیفیکیٹ  حاصل کرنا لازمی

Jun 28, 2025 | 12:16:PM
گاڑی،جائیداد  خریدنے کیلئے ایف بی آر سے اہلیت  سرٹیفیکیٹ  حاصل کرنا لازمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)فنانس بل میں ترمیم کے تحت انکم ٹیکس کی شق ایک سو چودہ سی میں تبدیلی کردی گئی ہے۔

گاڑی اور جائیداد  خریدنے کیلئے ایف بی آر سے اہلیت  سرٹیفیکیٹ  حاصل کرنا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

فنانس بل میں ترمیم کے تحت انکم ٹیکس کی شق ایک سو چودہ سی میں تبدیلی  کی گئی ہے ۔

تبدیلی کے مطابق  زیادہ مالیت کی گاڑی، جائیداد اور اثاثے خریدنے کیلئے اہلیت کا سرٹیفکیٹ ایف بی آر کی ویب سائٹ پر کوائف کا اندراج کرکے لینا ہوگا۔

ترمیم کے بعد ستر لاکھ روپے تک کی گاڑی خریدنے کیلئے سرٹیفکیٹ لینا ضروری نہیں ہوگا۔

 پانچ کروڑ روپے تک کی جائیداد خریدنے اور دس کروڑ روپے تک کا کمرشل پلاٹ خریدنے کیلئے بھی سرٹیفکیٹ لینا ضروری نہیں۔

 ان سے زیادہ مالیت کی جائیداد یا گاڑی خریدنے کیلئے ایف بی آر کا سرٹیفکیٹ درکار ہوگا۔

 یکم جولائی سے پراپرٹی کی فروخت پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح میں بھی ایک اعشاریہ پانچ فیصد اضافہ ہو جائے گا۔

 فنانس بل کے مطابق پانچ کروڑ روپے تک کی پراپرٹی فروخت پر ود ہولڈنگ ٹیکس تین فیصد سے بڑھا کر ساڑھے چار فیصد ہوگا۔

 دوسری طرف پانچ کروڑ سے زائد اور دس کروڑ تک کی پراپرٹی کی فروخت پر ود ہولڈنگ ٹیکس بڑھ کر پانچ فیصد ہوگا۔

 دس کروڑ سے زائد کی جائیداد کی فروخت پر ود ہولڈنگ ٹیکس بڑھ کر پانچ اعشاریہ پانچ فیصد ہوگا۔

نئے مالی سال کے فنانس بل میں پراپرٹی کی خریداری پر ود ہولڈنگ ٹیکس میں ایک اعشاریہ پانچ فیصد کمی کر دی گئی۔