فارماسیوٹیکل کمپنیوں نے عید سے قبل دواؤں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

Jun 28, 2023 | 22:02:PM
فارماسیوٹیکل کمپنیوں نے عید سے قبل دواؤں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چودھری)  فارماسیوٹیکل کمپینوں نےعید  سے پہلے پیناڈول، پائیوڈین اور کئی دیگر دواوں کی قیمت بڑھا دی۔

تفصیلات کے مطابق  پیناڈول کا پتا 26 روپے سے بڑھ کر 32 روپے 60 پیسے پر پہنچ گیا۔دیگر ادویات کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ کردیا گیا،پیناڈول اور دیگر کئی ادویات کی قیمتیں بڑھنے کے باعث ادویات نئی قیمتوں کے ساتھ میڈیسن مارکیٹ میں سپلائی کر دی گئیں، پیناڈول گولی کا پتا 26 روپے سے بڑھ کر 32 روپے 60 پیسے کا ہوگیا ۔

پائیوڈین کی بوتل 148 سے بڑھ کر 250 روپے پرپہنچ گئی ۔ گائنی میں استعمال ہونے والے انجکشن پوبرجن کی قیمت 1125 سے بڑھ کر 2940 روپے ہوگئی ۔اور کلومیڈ ٹیبلٹ کی قیمت 42 روپے سے بڑھ کر 63 روپے مقرر کر دی گئی۔ دیگر ادویات بھی 20 فیصد یا اس سے زائد تک مہنگی ہوگئیں۔