مشہور بھارتی اداکار کی درخت سے لٹکی ہوئی لاش برآمد

Jun 28, 2022 | 13:08:PM
بالی ووڈ،بھارتی میڈیا،مشہور اداکار،لاش
کیپشن: ایکسائز ڈپارٹمنٹ نے 2021 میں پرساد کو منشیات رکھنے کے جرم میں گرفتار کیا تھا/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ملیالم فلموں کے اداکار نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی اداکار کی درخت سے لٹکی ہوئی لاش برآمد کر لی گئی۔

 بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت میں ملیالم فلموں کے مقبول اداکار این ڈی پرساد کی لاش ان کے گھر کے باہر درخت سے لٹکی ہوئی پائی گئی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:معروف ٹک ٹاکر کی سوئمنگ پول میں موج مستیاں۔ ویڈیو وائرل

پولیس کا کہنا ہے کہ اداکار ذہنی اور گھریلو پریشانیوں کا شکار تھے، ان کی اہلیہ نے بھی ان سے کچھ مہینوں سے دوری اختیار کر رکھی تھی تاہم این ڈی پرساد کے بچوں نے اپنے والد کی لاش کو باہر درخت سے لٹکے ہوئے دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔

 پولیس نے مزید کہا کہ مرنے سے چند روز قبل تک پرساد بہت زیادہ ذہنی دباؤ میں تھے اور گھریلو مسائل کی وجہ سے انہوں نے خودکشی کی، اداکار کا پوسٹ مارٹم کروا لیا گیا ہے جس کے بعد ان کی لاش اہلخانہ کے حوالے کردی گئی ہیں۔

 یاد رہے کہ 2021 میں ایکسائز ڈپارٹمنٹ نے پرساد کو منشیات رکھنے کے جرم میں گرفتار کیا تھا، ان کے پاس سے ہتھیار بھی برآمد ہوئے تھے۔