نابالغ بچی کیساتھ 4 اوباشوں کی اجتماعی زیادتی۔۔ حاملہ کردیا

Jun 28, 2021 | 12:19:PM
نابالغ بچی کیساتھ 4 اوباشوں کی اجتماعی زیادتی۔۔ حاملہ کردیا
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) مودی سرکار بے خبر،بھارتی ریاست راجستھان میں چند پیسوں کے لئے نابالغ بچی پر درندہ صفت شرابی باپ اور سوتیلی ماں کے مظالم نے ہر کسی کو ہلا کر رکھ دیا۔ظالموں نے بچی  کو جسم فروشی کے دھندے پر لگادیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  ریاست راجستھان  کے ضلع جودھ پور میں ایک شخص اپنی نابالغ بیٹی کو فوک گلوکارہ کے ساتھ بھیجا کرتا تھا جہاں وہ رقص کرتی تھی۔ ایسی ہی ایک محفل میں 4اوباش بچی کو اٹھا کر لے گئے اور اسے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ واقعے کے بعد بچی حاملہ ہوگئی اور اس نے اپنے باپ کو اس بارے میں بتایا۔مگرظالم شرابی باپ نے بیٹی کو جان سے مارنے کی دھمکی دے کر چپ کرادیا۔ بچی کو اس قدر غم تھا کہ اس نے اپنی سوتیلی ماں کو  بتایا  مگر ظالم خاتون نے مشورہ دیا کہ وہ زہر کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلے نہیں تو وہ اسے بیچ دے گی۔ یہاں تک کے  سوتیلی ماں نے کہا کہ وہ جسم فروشی کے دھندے پر لگادے گی۔

یہ بھی پڑھیں:  ڈی این اے رپورٹ تیار۔۔مفتی عزیز الرحمان کی عدالت پیشی
 معصوم بچی پر کسی کو ترس نہ آیا اور ظالم باپ نے اپنی  ہی بیٹی کو جسم فروشی کے دھندے پر لگادیا اور چند پیسوں کے عوض اپنی بیٹی کو بیچتا رہا۔ظلم سے تنگ آکر نابالغ بچی بھاگ کر اپنی سگی ماں کے پاس چلی آئی اور اپنی بڑی بہن کو ساری کہانی سنائی۔ اس کے بعد ننھیالی رشتہ داروں نے بچی کو واپس بھیجنے سے انکار کردیا جس پر شرابی باپ نے دھمکیاں دیں، جب وہ حد سے بڑھا تو بچی کی ماں اور بہن نے پولیس سے رجوع کرلیا۔ پولیس نے تاحال کسی کو گرفتار نہیں کیا ۔

یہ بھی پڑھیںسوتیلی ماں نے 2معصوم بچوں کو کرنٹ لگا کرماردیا