طالب علم  زیادتی کیس۔۔مفتی عزیز الرحمان کا مزید ریمانڈ منظور

Jun 28, 2021 | 11:33:AM
طالب علم  زیادتی کیس۔۔مفتی عزیز الرحمان کا مزید ریمانڈ منظور
کیپشن: فوٹو(فائل)

(24نیوز)مدرسہ طالب علم  زیادتی کیس کے ملزم مفتی عزیز الرحمان کو لاہور کینٹ کچہری میں پیش  کردیا گیا ۔عدالت نے  ملزم  14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا

لاہور کی کینٹ کچہری میں  جوڈیشل مجسٹریٹ رانا رشید علی نے  طالب علم زیادتی کیس کی سماعت کی ،اس موقع پر پولیس نے استدعا کی کہ ملزم کا ڈی این اے ٹیسٹ کروا لیا گیا ہے،مزید تفتیش کرنا ابھی باقی ہے،ملزم کا مزید  ریمانڈ  منظور کیا جائے جس کے بعد عدالت نے ملزم مفتی عزیز الرحمان کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ۔

یہ بھی پڑھیں: تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیاں۔۔این سی او سی نے تجویز دیدی

 ملزم کیخلاف تھانہ شمالی چھاؤنی میں مقدمہ درج کیاتھا، مفتی عزیز الرحمان پر مدرسہ کے طالب علم صابر شاہ سے  زیادتی کا الزام ہے۔ملزم مفتی عزیز الرحمان کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔14دن بعد ملزم کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور دھماکا۔۔گاڑی پارک کرنے والا ملزم بھی گرفتار