لاہور دھماکا۔۔گاڑی پارک کرنے والا ملزم بھی گرفتار

Jun 28, 2021 | 10:11:AM
لاہور دھماکا۔۔گاڑی پارک کرنے والا ملزم بھی گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں دھماکے کی تحقیقات میں پیشرفت ہوئی  جس میں سی ٹی ڈی نے اہم گرفتاری کرلی۔

سی ٹی ڈی پنجاب نے بارود سے بھری گاڑی جوہر ٹاؤن میں پارک کرنے والے ملزم کو راولپنڈی سےپکڑ  لیا۔ذرائع کا کہنا ہےکہ ملزم عید گل نے بارود سے بھری گاڑی جوہر ٹاؤن میں پارک کی تھی، ملزم کو راولپنڈی سے  لاہور منتقل کردیا گیا  ہے۔تفتیشی ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم پال ڈیوڈ نے دھماکے میں استعمال ہونے والی  گاڑی عید گل کو دی تھی۔

واضح رہےکہ گزشتہ ہفتے لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں کالعدم جماعت الدعوۃ کے امیر حافظ سعید کے گھر کے قریب دھماکا ہوا تھا جس میں 3 افراد جاں بحق ہوئے۔مرنے والوں میں معصوم بچہ بھی شامل تھا۔