ریلوے ٹریک پر دھماکے کے باعث 3 ٹرینوں کو جیکب آباد میں روک دیا گیا

Jul 28, 2025 | 22:43:PM
ریلوے ٹریک پر دھماکے کے باعث 3 ٹرینوں کو جیکب آباد میں روک دیا گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ریلوے ٹریک پر دھماکے کے باعث 3 ایکسپریس ٹرینوں کو جیکب آباد ریلوے سٹیشن پر روک دیا گیا  جس کے باعث گرمی میں مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سے آنے والی بولان میل، خوشحال ایکسپریس اور جعفر ایکسپریس کو ریلوے سٹیشن پر روک لیا گیا  ہے ، ٹرینوں کو روکنے کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔

ٹرینیں گزشتہ 5گھنٹوں سے جیکب آباد ریلوے سٹیشن پر موجود ہیں مسافروں کا کہناہے کہ  ہمیں کسی نے نہیں بتایا کہ آگے ریلوے ٹریک پر دھماکہ ہوا ہے تو ہم سوار نہیں ہوتے،   ہمارے ساتھ بچے بوڑھے بیمار شدید مشکلات میں ہیں  اور کوئی سہولت موجود نہیں ہے ،   اگر ہمارے بیمار باپ کو کچھ ہوا تو اس کے ذمہ دار وزیر ریلوے ہوں گے ۔

مسافروں کا کہناہے کہ حکومت فوری طور پر ٹرین سروس بحال کرائے ۔ ریلوے حکام کا کہناہے کہ  آج صبح شکارپور میں ریلوے ٹریک پر دھماکا ہونے کے باعث ٹرینوں کو رکو دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور میں کار سے 3 افراد کی لاشیں برآمد