سری لنکا کے سابق نیول چیف کو اغوا اور گمشدگی کیس میں گرفتار کرلیا گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) سری لنکن حکام نے سابق نیول چیف ایڈمرل نشانتھا الوگتنے کو ایک 15 سال پرانے اغوا اور گمشدگی کے کیس میں گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق الوگتنے کو 2010 میں ایک 48 سالہ شخص کی گمشدگی کے الزام میں حراست میں لیا گیا جب وہ بحریہ کے انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ کے سربراہ تھے۔
تفتیشی افسر نے غیر ملکی خبررساں ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ الوگتنے کا بیان ریکارڈ کرنے کے بعد انہیں باضابطہ طور پر گرفتار کیا گیا اور عدالت نے انہیں بدھ تک ریمانڈ پر بھیج دیا ہے،ایڈمرل نشانتھا الوگتنے نے 2020 سے 2022 تک سری لنکا کے 24 ویں نیول چیف کے حوالے سے خدمات انجام دیں۔
نشانتھا الوگتنے 2022 میں ریٹائرمنٹ کے بعد سری لنکا کے سفیر کے طور پر کیوبا میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب اسمبلی میڈیا ہال میں ایک بار پھر جھگڑا, ایک اور ویڈیو وائرل