الیکشن کمیشن نے سینیٹر اعجاز چوہدری سمیت پی ٹی آئی کے 3 ممبران کو نااہل قرار دیدیا

Jul 28, 2025 | 19:11:PM
الیکشن کمیشن نے سینیٹر اعجاز چوہدری سمیت پی ٹی آئی کے 3 ممبران کو نااہل قرار دیدیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان)الیکشن کمیشن نے 9 مئی مقدمات میں انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی ) کی جانب سے سزا پانے والے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے سینیٹر اعجازچودھری اور 2ممبران اسمبلی کو نااہل قراردے دیا۔ 

 الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی  پی )کی جانب سے جاری  کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر اعجاز چوہدری اور ممبران قومی اسمبلی احمد خان بھچر اور احمد چٹھہ کو نااہل قرار دیدیا۔ 

Election Commission of Pakistan notification byTufail Ahmad hasanzai  on Scribd

 نوٹفیکیشن کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت نے اعجاز چوہدری،احمد چٹھہ اور احمد خان بھچر  کو دس سال کی سزا ئیں سنائی ،انسداد دہشتگردی عدالت کے فیصلوں کے بعد ان ممبران کو نااہل قراردیتے ہوئے الیکشن کمیشن نے تینوں نشستیں خالی قرار دیدیں۔ 

یہ بھی پڑھیں : پنجاب اسمبلی اجلاس کے دوران خالد نثار ڈوگر کے تھپڑ کی گونج، ہاتھا پائی