معاشی ترقی کیلئےشرح سود 6 فیصد تک لانے کی ضرورت،تاجر رہنما ایس ایم تنویر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بنکوں میں پیسے رکھنے والوں کے لئے اہم خبرسامنے آگئی کیونکہ معروف تاجر رہنما ایس ایم تنویر نے سٹیٹ بینک سے شرح سودمیں مزید کمی کامطالبہ کردیاہے۔
ایس ایم تنویرنے اپنے بیان میں سٹیٹ بنک سے شرح سود سنگل ڈیجیٹ پر لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ شرح سود میں کمی معیشت کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگی، شرح سود میں کمی سے گروتھ میں اضافہ اور قرضوں کی ادائیگی میں بھی سہولت ہوگی۔
ایس ایم تنویر کا کہنا ہے کہ یہی وقت ہے کہ سٹیٹ بینک آف پاکستان معیشت کی بحالی کیلئے فیصلہ کن اقدام کرے، اکنامک گروتھ کیلئے شرح سود 6 فیصد تک لانے کی اشد ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بجلی کے کنکشن کی فراہمی میں آسانی کیلئےقوانین میں ترمیم کا فیصلہ
انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی شرح پہلے ہی 4 فیصد تک گر چکی ہے، سی پی آئی بھی اعشاریہ 3 فیصد پر ہے، موجودہ صورتحال میں 11 فیصد شرح سود کافی زیادہ ہے، شرح سود میں کمی سے انڈسٹری کی حوصلہ افرائی ہوگی جس کے نتیجے میں ایکسپورٹ میں اضافے سے حکومت کو تین اعشاریہ پانچ ارب ڈالر کی بچت ہوگی۔