پی ٹی آئی کو 5 اگست احتجاج پر اجازت نہ ملنے کا امکان، پلان بی سامنے آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )لاہور میں 5 اگست کو احتجاج کی اجازت نہ ملنے کی صورت میں پی ٹی آئی کا پلان بی سامنے آگیا ۔
تفصیلات کے مطابق 5 اگست کو احتجاج کی اجازت نہ ملنے کی صورت میں پی ٹی آئی کا پلان بی سامنے آگیا ،بڑے احتجاج یا جلسے کی اجازت نہ ملنے پر حلقوں میں احتجاج کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔
ذرائع پی ٹی آئی کے مطابق تحریک انصاف پانچ اگست کو پنجاب کے ہر حلقے میں احتجاج کرے گی اور تمام حلقوں میں احتجاج کی فوٹیج قیادت کو بھیجی جائے گی جبکہ 5 اگست کے بعد بڑے شہروں میں احتجاج کی کال دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:’’اپنی چھت اپنا گھر پروگرام‘‘ بڑا اعلان ہو گیا،’’درخواست جمع کروادیں‘‘ طریقہ کار انتہائی آسان
احتجاجی تحریک کے حوالے سے ڈویژنل تنظیم اور ٹکٹ ہولڈرز کو ہدایت جاری کر دی گئیں جبکہ 5 اگست سے قبل یوسی سطح پر تنظیم سازی مکمل کرکے قیادت کو رپورٹ کی ہدایت بھی کر دی گئی۔
ذرائع کے مطابق احتجاج نہ کرنے والے عہدداروں کے خلاف باقاعدہ کارروائی کی جائے گی، پنجاب حکومت کی جانب سے مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت دیئے جانے کا امکان نہیں۔