جیکب آباد: ریلوے ٹریک پر دھماکہ ، جعفر ایکسپریس کی 3 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں

Jul 28, 2025 | 13:24:PM
جیکب آباد: ریلوے ٹریک پر دھماکہ ، جعفر ایکسپریس کی 3 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عیسیٰ ترین)جیکب آبادکے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکے کے نتیجے میں جعفر ایکسپریس کی 4 بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں۔
ڈی ٹی اوریلوے کے مطابق جعفر ایکسپریس پشاور سے کوئٹہ جا رہی تھی  کہ  سلطان پور کے قریب ٹریک پر دھماکے کے باعث حادثے کا شکار ہو گئی ،حادثے میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،تاہم دھماکے کے بعد ٹرینوں کی روانگی معطل ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی کے کنکشن کی فراہمی میں آسانی کیلئےقوانین میں ترمیم کا فیصلہ
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ٹریک کی بحالی میں 10 گھنٹے لگ سکتے ہیں،دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ  مراد علی شاہ نے ٹریک پر دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیدیا ہے۔