تیز رفتار کار اور موٹر سائیکل میں خوفناک تصادم، ویڈیو وائرل

Jul 28, 2023 | 22:20:PM
تیز رفتار کار اور موٹر سائیکل میں خوفناک تصادم، ویڈیو وائرل
کیپشن: کار اور موٹر سائیکل میں تصادم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارت میں تیز رفتار کار اور موٹر سائیکل کے درمیان خوفناک تصادم کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق خوفناک حادثہ گزشتہ دنوں رائچور میں سرم رام مندر کے قریب پیش آیا، جہاں تیز رفتار کار اور موٹر سائیکل کے  درمیان تصادم ہوا، سڑک پر چلتے ہوئے طالب علم بھی حادثے کی زد میں آگئے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طالبات سڑک کنارے چھٹی کے بعد گھر جارہی ہیں اسی دوران ایک موٹر سائیکل سوار کار کو دیکھے بغیر یوٹرن لیتا ہے، جس کے بعد موٹر سائیکل اور کار میں تصادم ہوتا ہے اور گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوجاتی ہے اور طالبات اس کی زد میں آجاتے ہیں۔ 

 ویڈیو کے مطابق حادثے کےفوراً بعد آس پاس کی دکانوں کے لوگ طالبات کی طرف بھاگتے ہیں، لیکن کار سوار موقع سے فرار ہوجاتا ہے۔موٹر سائیکل سوار ہسپتال میں زیر علاج ہے جبکہ طالبات کو بھی معمولی چوٹیں آئی ہیں۔ پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: یوم عاشور پر تیز ہواؤں، گرج چمک کےساتھ بارش، محکمہ موسمیات کی بڑی پیش گوئی