خیبر پختونخوا صوبے کے عوام کے ساتھ ظلم کیا جارہا ہے، انجینئیر امیرمقام

Jan 28, 2026 | 21:04:PM
 خیبر پختونخوا صوبے کے عوام کے ساتھ ظلم کیا جارہا ہے، انجینئیر امیرمقام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)  وفاقی وزیر امیر مقام  نے کہا ہے کہ  ہر چیز پر سیاست کی جارہی ہے۔ خیبر پختونخوا صوبے کے عوام کے ساتھ ظلم کیا جارہا ہے۔عوام کے مسائل کو پس پشت ڈال کر ہر بات کا آغاز قیدی 804 کے نام لے کیا جاتا ہے۔

انجینئیر امیر مقام نے خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کو مخالط کر کے کہا،  آپ کا کام یہ نہیں ہے کہ کبھی لاہور اور کبھی کراچی جائیں۔
انہوں نے کہا، تیرہ کے معاملے پر گمراہ کن پروپیگنڈا کیا گیا۔  ان کی کابینہ میں بات آئی ، سارے معامالات کھل کر سامنے آگئے ۔

انجینئیر امیر مقام نے کہا، دہشگردی کا معاملہ بہت سنگین ہے۔  اس پر تمام سٹیک ہولڈرز کو ساتھ مل کر فیصلے کرنے ہیں۔

انہوں نے کہا،  انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز پورے ملک میں ہورہے ہیں۔ اگر فوج انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن نہ کرے تو دوسرا حل کیا ہے؟؟؟ ہمیں بتائیں ۔

انجینئیر امیر مقام نے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی سے سوال کیا،  آپ نے اپنے صوبے میں لاء  انفورسمنٹ ایجنسیز کو مضبوط کرنے کے لیے کیا کیا ؟؟؟

انہوں نے کہا، آپ صرف قیدی 804 کے وزیر اعلیٰ نہیں ہیں۔ آپ پورے صوبے کے وزیر اعلیٰ ہیں۔

فاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا،  جو حصہ خیبرپختونخوا کا این ایف سی ایوارڈ میں بنتا ہے، وہ ہر مہینے خیبرپختونخوا کو ملتا ہے۔  جو حصہ آپ کو ملا ہے اس کا حساب دیں۔ این ایف سی کا حصہ قیدی 804 پر لگانے کے لیے نہیں ملتا۔

یہ بھی پڑھیئے: پاکستان   یکم اپریل 2022 کو اندرونی ڈیفالٹ ہوچکا تھا ، اب دنیا پاکستان کی معترف ہے، احسن اقبال

یہ بھی پڑھیں:  آسٹریلیا میں شدید گرمی، کئی علاقوں میں ٹمپریچر کے ریکارڈ ٹوٹ گئے