بھارتی طیارے کی کریش لینڈنگ، نائب وزیر اعلیٰ سمیت5 افرادہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک )بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں طیارے کی کریش لینڈنگ کے نتیجے میں نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت5افراد ہلاک ہو گئے ، ہلاک ہو نے والوں میں 2 پائلٹس بھی شامل ہیں ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے چارٹرڈ طیارے میں مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی اجیت پوار بھی سوار تھے۔
بھارتی ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن نے تصدیق کی ہے کہ یہ حادثہ ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کے دوران پیش آیا، جس میں اجیت پوار سمیت مجموعی طور پر 5 افراد جان سے گئے۔
طیارے کو حادثہ ضلع پونے کے علاقے براماتی میں پیش آیا۔
The first footage from Baramati, Maharashtra, shows the site where Deputy Chief Minister Ajit Pawar’s aircraft crashed earlier today. Local authorities are investigating, and further information is awaited#AjitPawar | #PlaneCrash pic.twitter.com/BybFz1jgRa
— Vishal (@VishalMalvi_) January 28, 2026
حادثہ صبح تقریباً 9 بجے پیش آیا، جو اس وقت کے قریب تھا جب لیئر جیٹ 45 طیارہ ممبئی سے روانہ ہونے کے تقریباً ایک گھنٹے بعد لینڈنگ کے دوران مبینہ طور پر قابو سے باہر ہو گیا۔
ضلع پریشد اور پنچایت سمیتیوں کے جاری انتخابات کے دوران اجیت پوار ممبئی سے بارامتی ایک عوامی اجتماع میں شرکت کے لیے سفر کر رہے تھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آسکی ہیں تاہم متعلقہ اداروں نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔