چندرا طوفان برطانیہ سے ٹکرا گیا، نظام زندگی درہم برہم
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)چندرا طوفان برطانیہ سے ٹکرا گیا، چندرا طوفان ٹکرانے کے بعد برطانیہ میں نظام زندگی بری طرح متاثر ہوا ہے۔
درجنوں پروازیں منسوخ کر دی گئیں، ٹرین سروس سمیت ٹریفک کا نظام درہم برہم ،جنوب مغربی انگلینڈ میں کئی سڑکیں بند ہوگئیں، ملک بھر میں سیکڑوں تعلیمی ادارے بند کر دیئے گئے۔
برطانوی محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ماہ برطانیہ سے ٹکرانے والا یہ تیسرا بڑا طوفان ہے، شدید موسمی صورتحال کیلئے 7 وارننگز جاری کر دی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں :بلوچستان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی ، 10 دہشت گر د ہلاک