وفاقی آئینی عدالت کی سپر ٹیکس عائد کرنے کی توثیق، 300 ارب روپے کی آمدن متوقع
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وفاقی آئینی عدالت نے سپر ٹیکس عائد کرنے کی توثیق کر دی،ایف بی آر کے مطابق 300 ارب روپے کی آمدن متوقع ہے۔
ایف بی آر کی طرف سے ٹیکس کے معاملات کی معروف وکیل عاصمہ حمید نے دلائل پیش کیے، عدالت نے دفعہ 4B کے تحت دائر کردہ ٹیکس دہندگان کی اپیلیں مسترد کر دیں۔
اپیلیں مسترد کر کے دفعہ 4B کو آئینی طور پر ایک جائز ٹیکس قرار دیا، عدالت نے قرار دیا کہ ٹیکس 2022 کے لئے دفعہ 4C کے تحت سپر ٹیکس کی شرح 10 فیصد ہوگی۔
ایف بی آر کے مطابق عدالت کا تیل ا ور گیس تلاش کرنے والی پیٹرولیم کمپنیوں کو نئے نوٹسز جاری کرنے کا حکم دیا، بینکنگ کمپنیوں پر سپر ٹیکس ، ٹیکس سال 2023 اور اس کے بعد کے سالوں کے لیے قابلِ اطلاق ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں :بلوچستان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی ، 10 دہشت گر د ہلاک