ووٹ چوری اور دھاندلی کرکے سابقہ حکومت کو لایا گیا تھا، مولانا فضل الرحمان

Jan 28, 2024 | 11:54:AM
ووٹ چوری اور دھاندلی کرکے سابقہ حکومت کو لایا گیا تھا، مولانا فضل الرحمان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ووٹ چوری اور دھاندلی کرکے سابقہ حکومت کو لایا گیا تھا، ملک کی معیشت جیسی پانچ سال میں زمین پر آئی ایسی کبھی نہیں ہوئی۔
 شکار پور اور کندھ کوٹ میں جلسے سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اگر یہ فتنہ دوبارہ ہم پر مسلط ہوا تو کل بھی اس کے مقابلے میں ہم ہوں گے،جو شخص کہتا تھا پاکستان کو دبئی بنا دوں گا اس نے ملک کو کنگال کر دیا۔

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک کی معیشت ٹھیک نہیں، کہاں چلا گیا پیسہ؟ جن کو ہم پیسے دیتے تھے آج ان سے ہم مانگ رہےہیں، فرقہ واریت سے بالاتر ہوکر وطن کی بات کی ہے، ملک کو دو چیزیں چاہئیں، ایک انسانی حقوق اور دوسری خوشحالی، ملک میں کوئی حساب کتاب نہیں ہے۔
فضل الرحمان نے مزید کہا کہ ملک کو انسانی حقوق کی حفاظت کی ضرورت ہے، معیشت تباہ کرنے والے نے جھوٹ بول کر عوام کو گمراہ کیا، اسرائیل ، امریکا اور بھارت سے پیسے لے کر نوجوانوں کو گمراہ کیا گیا، اس نے ہمارے ملک کے نوجوانوں کو تباہ و برباد کر دیا۔
سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو قبول کرانے کا ایجنڈا تھا اور  پھر بھی کہتا ہے کہ ہمیں ملک دو، غزہ کے 25 ہزار بے گناہوں کو شہید کرتے ہو اور  انسانی حقوق کی بات کرتے ہو، افغانستان 40 سال جنگ میں رہا اور  آج ان کی کرنسی ہم سے زیادہ مضبوط ہے، ملک کی خوشحالی کے لیے معاشی استحکام کا ہونا بہت ضروری ہے۔