روپے کی قدر میں کمی سے بیرونی قرضوں میں 3 ہزار ارب روپے اضافہ ہوا،مفتاح اسماعیل

Jan 28, 2023 | 00:11:AM
 روپے کی قدر میں کمی سے بیرونی قرضوں میں 3 ہزار ارب روپے اضافہ ہوا،مفتاح اسماعیل
کیپشن: مفتاح اسماعیل، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہناہے کہ روپے کی قدر میں کمی سے بیرونی قرضوں میں 3 ہزار ارب روپے اضافہ ہوا، ا نکاکہناتھا کہ ڈیفالٹ رسک کم ہوتا ہے تو ڈالر کی مانگ میں کمی آتی ہے،تاخیر سے فیصلے لینے سے ترسیلات زر میں 10 فیصد کمی آئی،تاخیر سے فیصلے کرنے سے حوالہ ہنڈی کا رحجان بڑھا۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہاکہ ایکسپورٹرز نے ڈالر باہر روکے رکھے،آئی ایم ایف پروگرام ہوتا تو شاید یو اے ای پیسے واپس نہ لیتا،ان کا کہناتھا کہ روپے کی اصل قدر مارکیٹ طے کرتی ہے، ہمارا40 فیصد قرضہ ری سٹرکچر نہیں کیا جا سکتا،آسان ہوگا کہ پیرس کلب اور چین سے ایک ایک ارب ڈالر قرض لے لیں، چین نے دنیا بھر کو قرض دے رکھا ہے،ہم چین کو قرضوں کی ری شیڈولنگ کاکہیں گے تو دیگر ممالک کھڑے ہو جائیں گے۔
مفتاح اسماعیل نے کہاکہ آئی ایم ایف کہتا ہے توانائی نرخ طے کرتے ہوئے واجبات شامل کئے جائیں، حکومت کیلئے بجلی کی قیمتوں میں فی یونٹ10 روپے بڑھانا مشکل ہوگا، ہم نے بجلی کے نرخ بڑھائے تو بلوں کی وصولی کم ہو گئی تھی،توانائی نرخ بڑھانے سے متعلق آئی ایم ایف سے بات ہو سکتی ہے،ان کاکہناتھا کہ روپے کی قدر گرنے سے امپورٹ ڈیوٹیز سے آمدن بڑھے گی،ایسے ٹیکس لگانے چاہئیں کہ صنعتی ترقی متاثر نہ ہو، بجلی کے شعبے کو پچھلے سال خزانے سے 1072 ارب روپے دیئے گئے،صنعتکاروں کو ملازمین کی تنخواہیں بڑھانی چاہئیں۔
سابق وزیر خزانہ نے کہاکہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بجٹ کو بڑھانا پڑے گا،آئی ایم ایف کی راہ ہموار ہوئی تو عالمی کمپنیوں کا خوف کم ہوگا، آئی ایم ایف سے معاہدہ ہوا تو مہنگائی ہوگی ،اس وقت غیرملکی بانڈز کا اجرا ممکن نہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: شاہد آفریدی ایک بار پھر پشاور زلمی کی نمائندگی کریں گے