ملک بھر میں کورونا کے وار تیز۔۔۔ مزید 30افراد جاں بحق 

Jan 28, 2022 | 08:38:AM
کورونا وائرس ، تیز
کیپشن: کورونا وارڈ کی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ملک بھر میں کورونا وائرس کے وار تیز ہوگئے ۔گزشتہ چوبیس گھنٹے میں مہلک وبا سے مزید 30افراد جاں بحق ہوگئے ۔
یہ بھی پڑھیں: فیس بک کا انوکھا کام ۔۔لوٹ مار شروع۔۔صارفین جان کر سر پکڑ لیں گے
تفصیلات کے مطابق این سی او سی نے کورونا وائرس کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کردیئے ۔این سی او سی کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا وبا سے مزید30افراد جان کی بازی ہار گئے ۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں68,624افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 8,183افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں 1,786 افرادکورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں 113تاحال تشویشنا ک حالت میں زیر علاج ہیں ۔کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 11.95فیصد ریکارڈ کی گئی ۔کورونا وائرس سے جاں بحق ہونیوالے افراد کی مجموعی تعداد 29ہزار سے زائد ہوگئی۔یہ بھی پڑھیں: گھریلو ناچاکی پر بیوی کو قتل کرنیوالے ملزم کو عدالت نے بڑی سزا سنا دی