پسنجر ٹرین حادثے کا شکار ،تین بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں

Feb 28, 2026 | 12:54:PM
 پسنجر ٹرین حادثے کا شکار ،تین بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ٹیکسلا پھاٹک کے قریب حویلیاں سے راولپنڈی آنے والی پسنجر ٹرین حادثے کا شکار ہوگئی ۔

حویلیاں سے راولپنڈی آنے والی پسنجر ٹرین کو ٹیکسلا پھاٹک کے قریب حادثہ  پیش آیا، ٹرین کی تین بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔

حکام کے مطابق ٹرین حادثہ میں تمام مسافر محفوظ رہے، ٹریک کی خستہ حالی کی وجہ سے ٹرین کو حادثہ پیش آیا۔

انتظامیہ نے امدادی کارروائیوں کے بعد ٹرین کو دوبارہ راولپنڈی کیلئے روانہ کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا اور اسرائیل نے مل کر ایران پر حملہ کردیا