دبئی میں بھکاریوں کیخلاف کریک ڈاؤن 19 گرفتار، گداگر سے 11 ہزار درہم برآمد

Feb 28, 2026 | 11:11:AM
دبئی میں بھکاریوں کیخلاف کریک ڈاؤن 19 گرفتار، گداگر سے 11 ہزار درہم برآمد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)متحدہ عرب امارت میں انسدادِ گداگری مہم جاری ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارت میں انسدادِ گداگری مہم جاری ہے جس کے تحت ریاست راس الخیمہ میں 19 بھکاریوں کو گرفتار کیا گیا۔

 میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ گرفتار ایک گداگر سے 11 ہزار درہم یعنی 8 لاکھ 36 ہزار پاکستانی روپے برآمد ہوئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دبئی میں رمضان کے پہلے ہفتے میں 26 بھکاری گرفتارکیے گئے۔

ان میں سے ایک بھکاری سے 20 ہزار درہم یعنی 15 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے برآمد ہوئے۔

مزید پڑھیں:بولیویا کا فوجی طیارہ گر کر تباہ، 15 افراد ہلاک