بولیویا کا فوجی طیارہ گر کر تباہ، 15 افراد ہلاک

Feb 28, 2026 | 08:54:AM
بولیویا کا فوجی طیارہ گر کر تباہ، 15 افراد ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)جنوبی امریکی ملک بولیویا میں فوجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک جبکہ 30 زخمی ہو گئے ہیں۔

بولیویا کے حکام کے مطابق بولیوین فضائیہ کا سی -30 ہرکیولس طیارہ موسم کی خرابی کے باعث دارالحکومت لا پاز قریب واقع شہر ایل آلٹو میں ایک مصروف شاہراہ پر گر کر تباہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق طیارہ سانتا کروز دی لاسیرا سے روانہ ہوا تھا جسے پرواز کے دوران موسمی خرابی کا سامنا کرنا پڑا، وزارت دفاع نے مزید تفصیلات بتائے بغیر حادثے کی تصدیق کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا اور اسرائیل نے ملکر ایران پر حملہ کردیا،تہران کا جوابی وار،تل ابیب دھماکوں سے گونج اٹھا

 حادثے کے نتیجے میں نہ صرف جانی نقصان ہوا بلکہ شاہراہ پر موجود متعدد گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

عینی شاہدین کے مطابق طیارہ گرنے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور امدادی ٹیموں نے فوری طور پر کارروائیاں شروع کر دیں۔

واقعے کے بعد ایل آلٹو بین الاقوامی ہوائی اڈے کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا، جبکہ زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:اچانک بڑا فیصلہ۔۔! سکولوں کو بند کرنے کا اعلان

حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور ابتدائی اطلاعات کے مطابق خراب موسم طیارہ گرنے کی بنیادی وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔