پریانکا چوپڑا اور نک جونس پہلی بارتھیٹرپہنچ گئے
نک جونس کی پہلی براڈوے پروڈکشن دی لاسٹ فائیو ایئرزمارچ میں پیش کی جائے گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور ان کے شوہر معروف گلوکار و اداکار نک جونس اپنی بیٹی مالتی میری کےساتھ پہلی بار تھیٹر پہنچ گئے۔
نک جونس ان دنوں اپنی پہلی براڈوے پروڈکشن"دی لاسٹ فائیو ایئرز" کے لیے پُرجوش ہیں، جو مارچ میں تھیٹرزپر پیش کی جائے گی۔
تھیٹرکے دورے کے موقع پر نک نے اپنی فیملی کے ساتھ چند خوبصورت لمحات بھی سوشل میڈیاپر شیئر کیے ہیں۔
نک جونس نے انسٹاگرام پر کچھ تصاویر شیئر کیں، جن میں سے ایک تصویر میں وہ اور پریانکا نک کے براڈوے پوسٹر کے سامنے خوشی سے پوز دے رہے ہیں ۔
نک جونس نے تصاویر کے کیپشن میں لکھا ہے کہ"لاسٹ فائیو ایئرز" کے آغاز میں 3 ہفتے باقی ہیں، فیملی کے ساتھ تھیٹر کا پہلا دورہ بہت خاص محسوس ہوا۔
یہ بھی پڑھیں:کنگنا رناوت نے جاوید اخترسے صلح کا اعلان کردیا
نک جونس کی پوسٹ پرمداحوں کی جانب سے محبت کااظہارکیاجارہاہے ، ایک مداح نے لکھا کہ نک، تم پر فخر ہے جبکہ ایک اورصارف نے کہا کہ یہ سب کچھ ہے۔
واضح رہے کہ پریانکاچوپڑہ اور نک جونس نے 2018ء میں جودھپور کے عمید بھون پیلس میں شادی کی تھی،،ان کی شادی کی رسومات ہندو اور عیسائی دونوں روایات کے مطابق ادا کی گئی تھیں۔