کنگنا رناوت نے جاوید اخترسے صلح کا اعلان کردیا
بالی ووڈاداکارہ اورنغمہ نگارکے درمیان 2020ء سے ہتکِ عزت کا مقدمہ چل رہا تھا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کنگنا رناوت نے بھارتی نغمہ نگار جاوید اختر کےساتھ قانونی جنگ ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے انسٹا اسٹوری شیئر کر کے صلح کا اعلان کیا۔
انہوں نے جاوید اختر کے ہمراہ ایک تصویربھی انسٹا اسٹوری میں شیئر کی ہے اورساتھ کیپشن میں گزشتہ 5 برس سے جاری قانونی جنگ ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ جاوید جی اور میں نے آج ثالثی کے ذریعے اپنا قانونی معاملہ (ہتکِ عزت کا مقدمہ) حل کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:97 ویں آسکر ایوارڈزکی تقریب کب نشرہوگی؟
معروف اداکارہ نے بتایا کہ جاوید اختر نے اس موقع پر مہربانی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میری اگلی فلم کے لیے گانے لکھنے کے لیے بھی حامی بھر لی ہے۔
واضح رہے کہ کنگنا رناوت اور جاوید اختر کے درمیان 2020ء سے ہتکِ عزت کا مقدمہ چل رہا تھا۔