ڈاکٹر شمشاد اختر کا جنازہ، میوہ شاہ قبرستان میں دفنایاگیا

Dec 28, 2025 | 19:44:PM
 ڈاکٹر شمشاد اختر کا جنازہ، میوہ شاہ قبرستان میں دفنایاگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستان کی سابق وزیرِ خزانہ اور سٹیٹ بینک آف پاکستان کی پہلی خاتون گورنر ڈاکٹر شمشاد اختر کا  جنازہ سلطان مسجد ڈیفنس کراچی میں  ہو گیا۔

ڈاکٹر شمشاد اختر کل اتوار کے روز قضائے الٰہی سے انتقال کر گئی تھیں۔

ڈاکٹر شمشاد اختر کے جنازہ میں مرحومہ کے عزیزو اقارب، ہم پیشہ احباب اور سابق اور موجودہ سرکاری حکام ، ماہرینِ معیشت، کراچی کی بزنس کمیونٹی کے سرکردہ افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ 

ڈاکٹر شمشاد اختر کو میوہ شاہ قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیا۔

مرحومہ ڈاکٹر شمشاد اختر پاکستان کے ممتاز مالیاتی اور معاشی امور کے ماہرین میں سے ایک تھیں۔ ان کی سرکردگی میں سٹیٹ بینک آف پاکستان خود مختار مرکزی بینک کے درجہ تک پہنچا۔  ڈاکٹر شمشاد اختر نے پاکستان کی ریاست کے مالیاتی امور کی ری سٹرکچرنگ اور بچت کی پالیسیوں پر عملدرآمد کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کی رکھی ہوئی بنیادوں پر آگے بڑھ کر پاکستان بالآخر مالیاتی امور کی بہتری اور معاشی بحران سے باہر نکلنے کی طویل عرصہ سے ادھوری خواہش پر عملدرآمد کرنے میں کامیاب ہوا۔

ڈاکٹر شمشاد اختر کی آخری دنوں کی ذمہ داریاں (2025)
اپنے انتقال کے وقت وہ درج ذیل اہم ذمہ داریاں نبھا رہی تھیں:
چیئرپرسن، پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX): وہ اس عہدے پر فائز ہونے والی پہلی خاتون تھیں۔
چیئرپرسن، سوئی سدرن گیس کمپنی (SSGC): وہ گیس کے اس بڑے ادارے کے بورڈ کی سربراہی بھی کر رہی تھیں۔
آزاد ڈائریکٹر، فوجی فرٹیلائزر کمپنی (FFC): انہوں نے اکتوبر 2024 میں اس بورڈ میں شمولیت اختیار کی تھی۔