کراچی:سہراب گوٹھ گنا منڈی میں گھر سے 4 لاشیں برآمد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ گنا منڈی کے ایک گھر سے 4 لاشیں ملی ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق مرنے والوں میں ایک خاتون اور تین بچے شامل ہیں، بظاہر یہ معاملہ خودکشی کا لگ رہا ہے۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کا تعلق افغانستان جبکہ شوہر کا تعلق لیہ سے ہے، چاروں لاشیں پھندا لگی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:لاہور؛ پتنگ کی ڈور پھرنے سے نوجوان زخمی
لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ پولیس اس حوالے سے مزید تفتیش کر رہی ہے۔
پولیس کے مطابق مقتولہ خاتون نے دو شادیاں کی تھیں، مرنے والی ایک بچی سوتیلی بیٹی ہے،پولیس نے دوسرے خاوند کو حراست میں لےلیا۔
صوبائی وزیر داخلہ ضیالنجار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی سے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔