اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ، دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستان کے نائب وزیرِاعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے مصر کے وزیرِ خارجہ بدر احمد محمد عبدالعتی سے ٹیلیفونک گفتگو کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے مصر کے وزیرِ خارجہ بدر احمد محمد عبدالعتی سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور مصر کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔
گفتگو کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی اور عالمی پیشرفت پر بھی خیالات کا تبادلہ کیا، خاص طور پر صومالیہ اور یمن کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ فریقین نے خطے میں درپیش چیلنجز اور امن و استحکام کیلئے مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔
دونوں رہنماؤں نے علاقائی امن، استحکام اور ترقی کے فروغ کیلئے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا اور قریبی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔
یہ بھی پڑھیں:2025 میں دنیا بھر سے24600 سے زائد بھارتی شہری ڈی پورٹ