2025 میں دنیا بھر سے24600 سے زائد بھارتی شہری ڈی پورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)2025 میں دنیا بھر سے 24, 600 سے زائد بھارتی شہری ڈی پورٹ کیے گئے، یہ اعداد و شمار بھارت کی وزارتِ خارجہ نے راجیہ سبھا میں پیش کیے۔
خلیج ٹائمز کے مطابق سعودی عرب سے سب سے زیادہ ڈی پورٹیشنز ہوئیں، ریاض سے 7,019 اور جدہ سے 3,865، مجموعی تعداد 10,884 رہی، سعودی عرب کے بعد امریکہ میں 2025 کے دوران 3,812 بھارتی شہری واپس بھیجے گئے،
متحدہ عرب امارات سے 2025 میں 1,469 بھارتی شہری ڈی پورٹ کیے گئے، یہ گزشتہ پانچ سال میں سب سے زیادہ بتایا گیا، تحدہ عرب امارات سے 2021 سے 2025 تک مجموعی طور پر 3,979 بھارتی شہری ڈی پورٹ ہوئے۔
رپورٹ میں ڈی پورٹیشن کی بڑی وجوہات ویزا میعاد سے زائد قیام، ورک پرمٹ کے بغیر کام، لیبر قوانین کی خلاف ورزی بتائی گئیں، جعلی نوکری آفرز، فرضی بھرتی، آجر سے “ابسکونڈنگ”، اور سول یا فوجداری مقدمات بھی ڈی پورٹیشن کی وجوہات میں شامل رہیں۔
خلیج ٹائمز کے مطابق متحدہ عرب امارات نے 2024 میں ویزا ایمنسٹی اسکیم دی، تاکہ رہائشی خلاف ورزیاں درست ہوں یا جرمانے کے بغیر خروج ممکن ہو، متحدہ عرب امارات کی ایمنسٹی یکم ستمبر 2024 سے شروع ہوئی، اختتام 31 اکتوبر تھا، بعد ازاں بڑھا کر 31 دسمبر 2024 کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:ہونڈا موٹر سائیکل خریدنے والے صارفین کیلئے بڑی خوشخبری
رپورٹ کے مطابق 2007 کے بعد یہ متحدہ عرب امارات کی چوتھی ایمنسٹی تھی، 2018 کی ایمنسٹی بھی 90 دن کی تھی، مگر اسے بھی بڑھا کر 31 دسمبر 2018 تک کیا گیا۔
خلیج ٹائمز کے مطابق مختلف ممالک سے بھی ڈی پورٹیشن رپورٹ ہوئی، مثال کے طور پر بحرین 764، ملائیشیا 1,485، تھائی لینڈ 481، برطانیہ 203۔ آسٹریلیا 34، کینیڈا 188، جارجیا 133، سری لنکا 372 بھارتی شہری بھی 2025 میں ڈی پورٹ کیے گئے۔
وزارت کے مطابق اکثر ممالک غیر قانونی قیام کی تفصیل شیئر نہیں کرتے، صرف ڈی پورٹیشن آرڈر، ٹریول ڈاکیومنٹ، یا نیشنلٹی ویری فکیشن کی صورت میں رابطہ ہوتا ہے،بھارتی مشنز جعلی بھرتی اور جاب دینے والے گینگز پر باقاعدہ ایڈوائزریز جاری کرتے ہیں، امیدواروں کو ایجنٹس اور کمپنیوں کی جانچ کی ہدایت دی جاتی ہے۔