سانگھڑ میں گنے سے لدی ٹرالی، مسافر وین میں تصادم، 10 سے زائد افراد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سانگھڑ کے علاقے کنڈیاری کے قریب گنے سے لدی ٹریکٹر ٹرالی اور مسافر وین میں تصادم کے نتیجے میں 15 سے زائد مسافر شدید زخمی ہوگئے۔
پولیس اور مقامی افراد نے 10 سے زائد زخمیوں کو کنڈیاری اسپتال منتقل کر دیا ہے، وین میں پھنسے 5 مسافروں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن کیا گیا۔
دو زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے جن کو میرپورخاص اور سانگھڑ سول ہسپتال ریفر کر دیا گیا ہے، مسافر وین میرپور خاص سے سانگھڑ جا رہی تھی کہ ٹکر کے باعث حادثہ پیش آ گیا، زخمیوں میں عرفان جونیجو، بخش علی شیخ، گل ناز کنبھار سمیت دیگر شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:بینظیر کی زندگی پیغام ہے کہ انصاف کیلئے پر امن طریقے سے آواز اٹھائیں