شدید دھند کے باعث موٹروے ٹریفک کیلئے بند کردی گئی

Dec 28, 2023 | 23:09:PM
شدید دھند کے باعث موٹروے ٹریفک کیلئے بند کردی گئی
کیپشن: موٹروے پر دھند، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)شدید دھند کے باعث موٹروے ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن اورایم 3 فیض پور سے رجانہ ،ایم 4 عبد الحکیم سے فیصل آباد،ایم 5 شیر شاہ سے اوچ شریف تک ٹریفک کیلئے بند کردی گئی ۔ 
ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کاکہناہے کہ موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کیلئے بند کیا جاتا ہے،قومی شاہرات پر دھند کا دورانیہ موسم سرد ہونے کے ساتھ بڑھ گیا،روڈ یوزرز زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات پر سفر کرنے کو ترجیح دیں۔

یہ بھی پڑھیں: یکم سے 10جنوری تک سکولوں میں چھٹیوں کا اعلان